بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سلمان خان کے میوزیکل کنسرٹ نے دھوم مچا دی

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں پہلی بار کسی بھارتی اداکار نے میوزیکل کنسرٹ پیش کیا ہے اور یہ اعزاز دبنگ اسٹار سلو بھائی کے ہاتھ آیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار سلمان خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے ہیں جہاں

اداکار کا سرکاری سطح پر پْرتپاک استقبال کیا گیا۔میوزیکل کنسرٹ کے لیے سلمان خان کے ساتھ بالی وڈ کے ممتاز ستارے شلپا شیٹھی، جیکولین فرنینڈس اور دیگر ساتھی فنکار بھی آئے ہیں۔آئے تو دبنگ اسٹار میوزیکل کنسرٹ کے لیے تھے تاہم اس سے قبل سلمان خان کے ہاتھوں کا نقش بھی لیا گیا جو ریاض کی مصروف ترین شاہراہ پر نصب کیا جائے گا۔سلمان خان کے میوزیکل کنسرٹ میں 80 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور جب دبنگ اسٹار نے انٹری دی تو ہزاروں شائقین نے دیوانہ وار محبت کا اظہار کیا۔بھارتی اداکار نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے جیت لیے اور اس موقع کو تاریخی قرار دیا۔ مداحوں نے بھی اپنے پسندیدہ اداکار سے والہانہ وابستگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں وڑن 2023 کے تحت سیاحت اور ثقافت کو خاص اہمیت دی گئی ہے اور اس سے قبل معروف گلوکار جسٹن بیبر نے بھی 6 دسمبر کو ریاض میں کنسرٹ کیا تھا جس میں 70 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…