لاہور (این این آئی) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن میاں طارق لطیف کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ایمن طاہر نیکمرشل انسپکٹر کے ہمراہ راولپنڈی کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی مختلف ٹرینوں ( علامہ اقبال ایکسپریس، ،راولپنڈی ایکسپریس ،شالیمار ایکسپریس ،تیز گام ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس) پر
اچانک چھاپے مار کر 136 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا اور ان سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں1لا کھ 67 ہزار 5 سو روپیموقع پر وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرا دیے۔ ڈی ایس میاں طارق لطیف نے کامیاب ریڈ پر کمرشل ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ آئندہ بھی ایسے ہی چھاپے مارے جائیں تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔