کوئٹہ( این این آئی) نوجوان سیاسی کارکن جنید خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمو لیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اتوا ر کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور میر محمد صادق عمرانی کی موجود گی میں نوجوان سیاسی کارکن جنید خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمو لیت اختیار کر لی اس موقع پر روزی خان کاکڑ اور میر محمد صادق عمرانی نے
انہیں پارٹی پرچم کا مفلر بھی پہنا یا ،دراثناء جنید خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیاعشائیہ میں منان آغا،قاسم اچکزئی حاجی ندا محمد ودیگر نے بھی شرکت کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نو جواں اور متحرک سیا سی کار کنوں کی شمولیت سے پارٹی بھر پور انداز میں فعال ہو گی نوجوان اپنا پیغام گھر گھرپہنچائیں