اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں مہندی مایوں کی تقریب عباس آفریدی کے فارم ہائوس پر شام پانچ بجے منعقد ہوئی۔مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر اور حمزہ شہباز بھی جنید صفدر کی مہندی مایوں میں شریک ہوئے۔چک شہزاد سیف الرحمان کے فارم ہائوس پر لڑکی والوں کی جانب سے
مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔عباس آفریدی اور سیف الرحمان کے فارم ہائوسز پر گلوکاروں نے بھی رنگ جمایا۔فارم ہائوسز کو رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجایا گیا ۔جنید صفدر 14 دسمبر کی شام باراتیوں کے ہمراہ سیف الرحمان کے فارم ہائوس جائیں گے۔عائشہ سیف الرحمان کی 14 دسمبر کو رخصتی ہوگی۔جنید صفدر اور عائشہ سیف الرحمان کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہوگی۔