سکھیکی( آن لائن ) سکھیکی میںاجتماعی شادیوں کی تقریب ، دس جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے، غریب لوگوں کی بیٹیوںکی شادیوں کا انتظام بزم ذکر حبیب اور انجمن فلاح انسانیت نے کیا،دلہنوں کو جہیز اور سلامیاںاوردیگرتحائف جبکہ باراتیوں کی تواضع بھی کی گئی، بیت المال کی طرف سے مستحق لوگوں کی بچیوں کے والدین کو جہیزفنڈز سے مالی امداددی جائے گی،
چیئر مین ضلعی بیت المال حافظ آباد ارشدبٹ کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق بزم ذکرحبیب ﷺ سکھیکی منڈی اورانجمن ٖفلاح انسانیت سکھیکی منڈی کے زیر اہتمام مقامی شادی ہال میںاجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دس جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دلہنوں کو راناقبال حسن توگیروی، ممبر میونسپل کمیٹی سکھیکی نصراللہ بشیرسوکھل، ملک مقصود احمد،سیٹھ افتخار حسین پپو، سیٹھ سرفراز حسین، حامد یاسین کمبوہ، شیخ کاشف ،معروف نقیب مظفر علی، طارق عاجز فرانس والے،اعظم مغل اور دیگر مخیر حضرات کی طرف سے جہیز،سلامیاں اور دیگر تحائف دیے گئے جبکہ دلہوں کوبھی مختلف تحائف دئے گئے اور بارتیوں کا پورے اعزاز واکرام کے ساتھ استقبال کیا گیا اوران کی تواضع بھی کی گئی، اس سالانہ تقریب میں چئیرمین ضلعی بیت المال کمیٹی حافظ آباد محمد ارشد بٹ، ممبران بیت المال کمیٹی تسلیم زہرہ، نگہت خان،ملک طارق جاوید نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ، چئیرمین بیت المال کمیٹی حافظ آباد محمد ارشد بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غریب لوگوں جن کی بچیوں کی اس تقریب میں شادی ہوئی ہے ان کوبیت ا لمال کے فنڈز سے مالی امداددی جائے گی تاکہ وہ اپنی بچیوں کی شادیوں کے لئے لیا گیا اپناقرض ادا کر سکیں اور آئیندہ غریب لوگوں کو ان کی بیٹیوں کی رخصتی سے قبل ہی مالی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میںغربت کے خاتمے کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل پیر اہے ،