منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

تیسری بار شہبازشریف کو جیل ڈالنے کی تیاریاں مریم اورنگزیب نے حکومت پر شدید تنقید کے نشتر برسا دیے

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تیسری بار جیل میں ڈالنے کیلئے تیاریاں ہو رہی ہیں ، نیب نیازی گٹھ جوڑ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے،نیب کے بعد ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا،بشیر میمن والا معاملہ اب دوبارہ دوہرایا جارہا ہے ،عمران خان خود چوری میں ملوث ہو تو مانٹرینگ کیسے ہو گی

۔ بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے،عمران خان نیب نیازی گٹھ جوڑ ناکام ہو گیا ہے ،اب ایف آئی اے میں کیسز بنانے شروع کر دیئے ہیں ،عمران خان صاحب اب ان تماشوں کو بند ہونا چاہیے،کسی کمشن کی رپورٹ نہیں آتی اپنے تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو۔ یہ سازشی دماغ ہیں،انکو پاکستان عوام کی کسی تکلیف کا بھی احساس نہیں۔ اگلا الیکشن کسی صورت ای وی ایم پر نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، صاف پانی ، گندا نالہ ، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم ، میٹرو ، اورنج ٹرین ہر وہ منصوبہ جو شہباز شریف نے عوام کی فلاح کیلئے لگایا اس پر ان کیخلاف انکوائری کی گئی۔کبھی ڈیلی میل کے رپورٹر کو بلا کر سٹوری پلانٹ کی گئی ، جب شہباز شریف ان کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کیلئے گئے تو آج تک ڈیلی میل ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہے ، ہر وہ الزام جو بھی انہیں ملا انہوں نے وہ شہباز شریف ، سعد رفیق ، ثناء اللہ ، شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، حمزہ شہباز پر لگایا ، حمزہ شہباز کو مجموعی طور پر 22 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔ مریم اور نگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام کیسز کی تفتیش کرائی ، سوالنامے بھجوائے ، ہمارے خلاف جب کچھ نہیں ملا تو ہمیں عدالتوں نے ضمانتیں دیں ، انہوں نیبشیر میمن کو بلا کر کہا کہ ن لیگ کی قیادت کیخلاف کیس بنائیں ، بشیر میمن نے کہا کہ ان پر کوئی کیس نہیں بنتے۔ عمران خان نے شہزاد اکبر کی سربراہی میں ایک سیل بنایا جس کا مقصد شہباز شریف کو جیل سے باہر نکلنے سے روکنا تھا مگر عدالت نے ضمانت دے دی ، سپریم کورٹ تک نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی ، انہوں نے خود شہباز شریف کیخلاف اپنی درخواستیں واپس لیں ، ہمارے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔مریم اورنگزیب نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت نیب آفس کو استعمال کیا گیا ، شہبازشریف جب گرفتار ہونیو الے تھے تو اس دن کرائے کے ترجمانوں نے پیش گوئی کی کہ آج شہباز شریف گرفتار ہوں گے ، سعد فیق ، رانا ثناء اللہ سب کی گرفتاریوں پر کرایے کے ترجمانوں نے پیش گوئیاں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر بڑے بڑے دعوے کیا کرتے تھے ، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، عمران خان صاحب اب اس تماشے کو بند ہونا چاہیے۔نیب کے بعد ایف آئی اے کو استعمال کیا گیا،

عمران خان 3 سال سے عوام سے بدلہ لے رہے ہیں، شہبازشریف نے جو منصوبہ لگایا اس پر انکوائری کھولی گئی جس منصوبے سے عوام کا فائدہ ہوا اس پر کیس کھولا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ انہیں پاکستانی عوام کی کوئی فکر نہیں، آج ڈالر 180 روپے کا پہنچ گیا،عوام گیس، بجلی کے بل نہیں دے پارہی، یہ نالائق حکومت خود آٹا اور چینی چور مافیا ہے، شہباز شریف آپ کی نالائقیاں اور چوریاں سامنے لاتے رہیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ سوا سال گزر گیا بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے جواب نہیں جمع کروا سکی

، جج صاحب کو کہا گیا ہمارے پاس صرف فوٹو کاپی ہے،جج صاحب نے ایف آئی اے ڈائریکٹر کو شوکاز جاری کیا۔کسی کمیشن کی رپورٹ نہیں آتی اپنے تمام کیسز بنی گالہ میں دفن کردو،عمران خان خود چوری میں ملوث ہو تو مانٹرینگ کیسے ہو گی، بجلی گیس آٹے چینی والا مافیا عمران خان کی سربراہی میں لوٹ مار کررہا ہے،مانٹرینگ صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی ہوگی۔ ایف ائی اے جس کیس میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو گرفتار کرنا ہے اسکا کوئی ثبوت نہیں ،عدالتوں میں ثبوت جمع نہیں کرواتے

جج نے ایف ائی اے کو نوٹس جاری کیا۔ یہ سازشی دماغ ہیں،انکو پاکستان عوام کی کسی تکلیف کا بھی احساس نہیں۔ ،آٹا چینی گیس رنگ روڈ سمیت کسی اسکینڈل کا کوئی احتساب نہیں،اپنی باری آئے تو اسٹے آرڈر لے کر سو جاؤ۔کل عدالت کے فیصلے کو بلڈوز کیا گیا۔ انکو عوام احساس نہیں کیونکہ ان کی سوچ ہے ائیندہ الیکشن ای وی ایم سے ہو گا۔ لیکن انشاء اللہ ائیندہ الیکشن کمیشن ای وی ایم سے نہیں ہو گا۔ یہ وہی فارن فنڈنگ والا ٹولہ ہے۔ اگر یہ ڈاکے ڈالے جائیں گے تو عمران خان کا کچن چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو

جیل میں ڈالنے کی تین سال میں تیسری کوشش ہورہی ہے۔ ان کو اس بات کا ڈر ہے کہ شہباز شریف باہر رہے گا تو عوام کو آٹا چینی بجلی گیس چوری کا بتاتا رہے گا ، جتنی مرضی سازشیں کر لیں۔شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے گا،چاہیے اس کے لئے آپ کو چیئرمین نیب لگ جائیں ،اب چور دروازے والی حرکتیں چھوڑ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…