کوئٹہ (آن لائن )نازیباویڈیواور لڑکیوں پر تشدد کا معاملہ ، مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہ ہوسکیں ۔کوئٹہ میں لڑکیوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے دو ملزمان پولیس ریمانڈ میں ہے ملزمان کے ریمانڈ کا8واں روزہے کیس میں اب تک دو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کوششیں جاری ہے ،البتہ دونوں لڑکیاں تاحال بازیاب نہ ہوسکیں پولیس کے مطابق
گرفتار ملزمان سے صرف والدین کو ملنے کی اجازت دی گئی ہے، دوسری ایف آئی آر میں نامزد ملزم نذیر عرف شانی تاحال فرار ہے، ملزم نذیر عرف شانی کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے، پہلی ایف آئی آر کرنیوالی مغوی لڑکیوں کی والدہ بھی تاحال غائب ہے، مغوی بچیوں کی والدہ کا نمبر بند ہے اور گھر کو بھی تالہ لگا ہے لڑکیوں کی والدہ کی موجودگی سے متعلق بھی معلومات لی جا رہی ہیں ۔