جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟، بابر اعظم

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں؟۔ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچز لازمی ہونے چاہیے، جب کھلاڑی پورے ہوسکتے ہیں تو ٹیم مینجمنٹ کیوں نہیں ہوسکتی؟۔کپتان بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے،

اگر کوئی بڑا کھلاڑی نہیں آیا تو اس سے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی لیگ کھیلتے رہتے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کو منسوخ کرنا کا دکھ ہمیشہ رہے گا۔ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کرونا مثبت رپورٹ ہونے پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے آئسولیشن میں رہنا آسان نہیں ہوتا، کسی کھلاڑی کا کووڈ مثبت آجائے تو ٹیم کمبی نیشن خراب ہوجاتا ہے، میری ٹیم کے کھلاڑی اس صورتحال سے گزرچکے ہیں، کووڈ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے اچھا ماحول بناناضروری ہے، ٹیم کاحوصلہ بڑھانا اور سپورٹ کرنا کپتان کا کام ہے، ہمارے کھلاڑی محنت کررہے ہیں اور نتائج مل رہے ہیں، اسپن بولنگ میں بہتری کے لئے ثقلین مشتاق نے ہمیشہ ساتھ دیاہے۔بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوم سیریز میں تماشائیوں کے میدان میں آنے کی خبروں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ 100فیصد تماشائی آکر میچ دیکھیں گے اور حوصلہ بڑھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…