جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

عمران خان کی حکومت ختم ہونیوالی ہے’ نجم سیٹھی

datetime 12  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)سینیر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت سے فارغ ہونیوالے ہیں، وہ تیاری کررہے ہیں کہ میری چھٹی ہوئی تو میں عوام میں کیا بیانیہ لیکر جاؤں گا، اسی لئے وزراء کو کہہ دیا ہے کہ تین مہینے ادھر ادھر نہیں

ہونا ۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2022 خطرناک ہے ، آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنےوالے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے، آئندہ 3 ماہ اہم ہیں،سال 2022 خطرناک ہے۔منظوروسان نے کہا کہ ہوسکتا ہے ملک میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوں، 2022 میں جنرل الیکشن ہوں، انتخابات میں عمران کی پارٹی سے کوئی سیاسی رہنما ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا۔پی پی رہنما نے کہا کہ اس حکومت میں اسکینڈل ہی اسکینڈل ہیں، انہوں نے 3 سالوں میں دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لیاہے، عمران خان حکومت نے3سالوں میں کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں جی ڈی اے پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، مرکزمیں (ن )لیگ سے مقابلہ سخت ہوگا،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں ہے،پی ڈی ایم کمزورہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…