جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے، پلان تیار

datetime 11  جون‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے، قومی توانائی تحفظ اتھارٹی نے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا جامع پلان وزارت خزانہ میں جمع کرا دیا۔مجوزہ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں 9 کروڑ کے قریب پرانے پنکھوں کی جگہ نئے پنکھے لگانے کا منصوبہ ہے، اسٹیٹ بینک کی رسک گارنٹی پر بینکوں نے فنانسنگ پرآمادگی بھی ظاہر کر دی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بینک پنکھوں کی تبدیلی کیلئے 1500ارب روپے کا قرض دیں گے، پرانے پنکھوں کی جگہ صارفین کو کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھے دیے جائیں گے۔بینکوں کو رقم بجلی بلز میں ماہانہ قسط کی صورت میں واپس کی جائے گی،اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 8کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے تبدیل ہوں گے، ملک میں اس وقت 14کروڑ 70لاکھ غیر معیاری پنکھے استعمال ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پرانے غیر معیاری پنکھے تبدیل کرنے سے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، صارفین کے گھروں پر لگے غیر معیاری پنکھے کی قیمت 1500 روپے مقرر ہوگی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…