منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

دکان پر انرجی ڈرنک خریدنے کیلئے آئی خاتون 10 لاکھ کی لاٹری جیت گئی

datetime 12  جون‬‮  2024 |

کیلیفورنیا(این این آئی) امریکا میں ایک سپراسٹور پر انرجی ڈرنک پینے کے لیے رکی خاتون نے غیر متوقع طور پر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈریا روڈریگز ان کے گھر کے قریب ہی موجود ہیلنز مارکیٹ نامی سپر سٹور پر آئیں جہاں وہ ساری زندگی آتی رہی ہیں۔ الیگزینڈریا وہاں انرجی ڈرنک خریدنے آئی تھی لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے غیرارادی طور پر 1 ملین لاٹری کا انعام بھی جیت لیا۔

خاتون نے کیلیفورنیا لاٹری کے حکام کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اس اسٹور پر بچپن سے آرہی ہیں جب وہ سائیکل چلاتی تھیں۔وہ اسٹور میں اس وقت انرجی ڈرنک خریدنے کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران ان کی نظر ایکسٹریم ملٹی پلیئر لاٹری ٹکٹ پر پڑی۔ خاتون نے بتایا کہ لاٹری ٹکٹ کا ڈیزائن اور اس کا رنگ بہت ہی خوبصورت لگ رہے تھے جس کہ وجہ سے انہوں نے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن جب انہوں نے اسے کھرچ کر دیکھا تو یہ حیرت انگیز طور پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…