بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب، حج سیزن کے دوران پہلی بار سیلف ڈرائیونگ ایئر ٹیکسی سروس متعارف

datetime 13  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت حج اور عمرہ سیزنوں کے دوران عازمین کی سہولت اور راحت و آرام کے ساتھ مناسک کی ادائی کو یقینی بنانے کے لییانقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے مملکت نے اس بار عازمین کی نقل وحرکت کے لیے سیلف ڈرائیونگ ایئر ٹیکسی سروس متعارف کرائی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینیر صالح بن ناصر الجاسر نے مکہ مکرمہ میں سیلف ڈرائیونگ ایئر ٹیکسی کے ٹرائل کا افتتاح کیا۔پہلی بار متعارف کرائے گئے تجربے میں شامل اس ایئرٹیکسی سروس کی کئی خصوصیات ہیں۔ان میں برقی نظام کے تحت چلنے والی ایئر ٹیکسی کو عمودی طور پر ٹیک آف کیا جا سکتا ہے۔

یہ طیارہ نما ٹیکسی دنیا کی پہلی ہوائی ٹیکسی ہے سعودی عرب کے جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔سیلف ڈرائیونگ ایئر ٹیکسی سروس عازمین حج کی مشاعر مقدسہ تک آمد ورفت کے لیے ایک انقلابی سروس ہے جو حجاج کی نقل وحرکت کے ساتھ طبی آلات کی نقل و حمل، سامان کی ترسیل اور لاجسٹک خدمات کی فراہمی میں مدد گار ہوسکتی ہے۔الجاسر نے کہا کہ ہوائی ٹیکسی کے تجربے کا آغاز نقل و حمل اور لاجسٹکس کے نظام کے اقدام کا حصہ ہے۔ یہ اقدام مستقبل کی جدید ترین نقل و حمل کی ٹیکنالوجیز کو لاگو کرنے، نئے اور جدید ماحول دوست نقل و حمل کے ماڈلز کو اپنانے، مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز پر انحصار کرنے اور جدید نقل و حمل کے شعبے کی پائیداری کے لیے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نقل و حمل اور لاجسٹکس کے لیے قومی حکمت عملی کے اقدامات اور منصوبے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لیے کام کرتے ہیں جن میں ہوائی ٹیکسی ٹیکنالوجیز، الیکٹرک کاریں اور یا ہائیڈروجن ٹرینیں شامل ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت ٹرانسپورٹ سمارٹ موبلٹی کے شعبوں کو بڑھانے اور ایسی قانون سازی، قوانین اور ضوابط تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جو جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لیے معاون ثابت ہوں۔اس حوالے سے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے چیئرمین عبدالعزیز بن عبداللہ الدوعیلج نے وضاحت کی کہ سول ایوی ایشن کا شعبہ تمام خدمات کو ترقی دینے کا خواہاں ہے۔ اس طرح کہ کوششوں اور منصوبوں کے کا مقصد حج کے موقعے پر ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ان کی ٹرانسپورٹ سروس کو بہتر بنانا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…