ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سکول، دفاتر اور بازار سب کچھ بند لیکن لاہور کی فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی

datetime 12  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی، تعطیل کے روزبھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر فہرست رہا۔شہر میں تعلیمی

ادارے، دفاتر اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہونے کے باوجود فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی جبکہ پنجاب کے دیگر کئی شہروں میں بھی صورتحال خراب ہے۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، مرید کے، رائیونڈ، راولپنڈی، بہاولپور اور ملتان میں فضائی آلودگی سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 349 ریکارڈ کی گئی، فضائی آلودگی میں ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کا 234 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرا نمبر جبکہ بھارتی شہر کلکتہ 195 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹائون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس265،ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 297،لیک سٹی میں بذریعہ موبائل وین 348،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور 333ریکارڈ کیا گیا۔فیصل آباد میں 119،راولپنڈی میں201اور رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 166ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…