جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کترینہ کی شادی کے جوڑے، جیولری کی حیران کن قیمت

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی)کترینہ کیف اوروکی کوشل مہینوں کی قیاس آرائیوں اور بھرپور سے بھی کہیں زیادہ میڈیا کوریج کے بعد بالآخرشادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔کترینہ نے معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کاتیار کردہ لہنگا منتخب کیا جو بالی ووڈ کی تقریباً تمام ہیروئنز کی پہلی پسند ہیں اور اس سے قبل دپیکا پڈوکون، ودیا بالن، انوشکا شرما سمیت دیگر بالی ووڈ سیلیبرٹیز کے عروسی ملبوسات تیارکرچکے ہیں۔

کترینہ نے شادی پر بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کا ڈیزائنر لہنگا زیب تن کیا تھا، جس میں مٹکا ریشم پر باریک تلے کا کام کیا گیا تھا اس کے علاوہ لہنگے کے بارڈر پر زردوزی کا انتہائی خوبصورت کام بھی تھا، ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کترینہ کے شادی کے لباس کی قیمت 17 لاکھ روپے ہے جو پاکستانی تقریباً 40لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں ۔کترینہ کی شادی کے لباس کے ساتھ جیولری بھی سبیا ساچی مکھرجی کی ڈیزائن کردہ تھی، اداکارہ نے 22 قیراط سونے، ہیرے اور ہاتھ سے جڑے موتیوں کی انتہائی خوبصورت جیولری پہنی۔کترینہ کے ساتھ ان کے دولہے وکی کوشل کا لباس بھی سبیا ساچی مکھرجی نے ہی تیار کیا تھا۔ وکی نے شادی پر انتہائی خوبصورت سلک شیروانی زیب تن کی تھی جس میں ہاتھ سے تیار کردہ سونے کی پرت چڑھے ہوئے بنگال ٹائیگر بٹن جڑے تھے۔تاہم بھارتی میڈیا میں جس چیز کی سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے وہ کترینہ کیف کی شادی کی انگوٹھی ہے، یہ پلاٹینم کی انتہائی خوبصورت انگوٹھی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے کئی ہیرے اور درمیان میں ایک نیلے رنگ کا انتہائی خوبصورت ہیرا جڑا ہے۔ اس قیمتی انگوٹھی کی قیمت 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے جو پاکستانی تقریباً 16 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں ۔اس کے علاوہ کترینہ کیف نے شادی پر تین ہیرے جڑا، سونے اور کالے موتیوں کی زنجیر والا جو منگل سوترا پہنا اس کی قیمت 5 لاکھ روپے پاکستانی 11 لاکھ 76 ہزار ہے اور یہ بھی سبیا ساچی برانڈ کا ہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…