لاہور( این این آئی)آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی ٹی او لاہور نے ڈرائیونگ لائسنس اجرا ء سنٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کرنے کے احکامات دیدیئے۔صوبائی دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس اجرا ء سینٹرز کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق
لائسنس سینٹرزاب صبح 8 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ اتوار کو دوپہر ایک بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کھلے رہیں گے۔سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کے نئے اوقات کارکا اطلاق اتوار سے ہوگا لہٰذاشہری لاہور ٹریفک پولیس کی راستہ ایپ پر اپنی اپوائنٹمنٹ لے کر آئیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ اتوار کے روزشہر کے پانچوں ڈرائیونگ سنٹرز اور 04 لائسنسنگ بوتھ،اقبال ٹائون خدمت مرکز، سی ٹی او آفس، کینٹ بوتھ اورلبرٹی سنٹرز کھلے رہیں گے۔شہریوں کے لیے لازم ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس کی راستہ ایپ پر اپنی اپوائنٹمنٹ لے کر آئیں۔ سی ٹی او لاہور ٹریفک لائسنس کے اجرا کی یہ خصوی مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی، شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ شہری جلد از جلد لائسنس بنوائیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کی خصوصی مہم بھی چلائی جائے گی۔