پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ایل پی جی ڈیلرز کا 18 اور 19 دسمبرکومکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان،حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دئیے

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن)ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان نے 18 اور 19 دسمبر کو ایل پی جی کی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے

ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سوئی گیس کا تاریخ ساز شاٹ فال شروع ہو گیا ہے، ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس اور سول ڈیفنس کی بے جا مداخلت ختم کی جائے، جھوٹے مقدمے اور بھتہ خوری بند نہ ہوئی تو دمادم مست قلندر ہو گا۔چئیرمین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں، ایل پی جی دکانوں کے لیے ایس او پیز(ایل پی جی سیفٹی نکات)فوری تشکیل دیے جائیں، پولیس کی براہ راست مداخلت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، جو ایس اوپیز (ایل پی جی سیفٹی نکات)جاری کیے جائیں گے ہم اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔عرفان کھوکھر نے مزید بتایا کہ سوئی گیس کا 1700 ملین کیوبک فٹ شارٹ فال آ رہا ہے، جام شورو پلانٹ سے پروڈکشن کو فوری طور پر شروع کیا جائے، جنوبی پنجاب کے نمائندوں کو بلا کر فوری طور پر مسائل حل کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…