اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ماتحت عدلیہ کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر رولز کی خلاف ورزیاں ہوئیں، سپریم کورٹ

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کی  ماتحت عدلیہ میں بھرتیوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت جنوری 2022 ء تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت عظمی  نے مزکورہ بھرتیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو سندھ بھر کی ضلعی عدلیہ میں  بھرتیوں کا تمام ریکارڈ مرتب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

جمعہ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ ہائیکورٹ کی  ماتحت عدلیہ میں بھرتیوں کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ بھرتیوں کیلیے ٹیسٹ ہوئے نہ انٹرویوز ہوئے،اشتہار کے بغیر بھی بھرتیاں ہوئیں،عمر کی حد اور ڈومیسائل سے متعلق رولز نرم کرنے کی وجوہات بھی  نہیں دی گئیں۔ اس دوران  جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر رولز کی خلاف ورزیاں ہوئیں، بھرتیوں پر پورے سندھ میں شور مچا ہوا تھا،سندھ ہائیکورٹ نے دائرہ اختیار میں کیا ایکشن لیا۔سماعت کے دوران رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ 2000 سے تقرریوں کا یہی طریقہ کار فالو کیا،دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ کے وکیل منیر اے ملک نے موقف اپنایا کہ دیکھنا یہ ہے کہ عدالت عالیہ  نے ماضی کے طریقہ کار سے انحراف کیا یا نہیں۔ عدالت عظمی  نے سندھ ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ میں  بھرتیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو سندھ بھر کی ضلعی عدلیہ میں  بھرتیوں کا تمام ریکارڈ مرتب کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ واضح رہے کہ وکیل شمس الاسلام نے سندھ ہائیکورٹ  کی ماتحت عدلیہ میں بھرتیوں کے طریقہ کار کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…