لاہور(این این آئی)بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 4000رنز بنانے اور 200وکٹیں لینے والے آل رائونڈر بن گئے۔شکیب الحسن ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 4000رنز بنانے اور 200وکٹیں لینے والے آل رائونڈر بن گئے،انھوں نے یہ سنگ میل پاکستان کیخلاف ڈھاکا ٹیسٹ میں عبور کیا۔شکیب الحسن نے 59ٹیسٹ تک 4027رنز بنائے اور 215شکار کیے ہیں۔