جمعہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2024 

لیبیا کے تیسرے وزیراعظم مصطفی بِن حلیم کا 100سال کی عمرمیں انتقال

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(این این آئی)لیبیاکی آئینی بادشاہت کے دور میں سابق وزیراعظم مصطفی بن حلیم متحدہ عرب امارات میں وفات پاگئے ۔ان کی عمر100سال تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بن حلیم 1951میں لیبیا کی آزادی کے بعد ادریس سنوسی کے دورِحکومت میں تیسرے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔انھیں 1954 میں حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور وہ تین سال کے بعد 1957 میں اپنے عہدے سے مستعفی

ہوگئے تھے۔وہ وزیراعظم مقرر ہونے سے قبل وزارت ٹرانسپورٹ اور وزارت خارجہ کے انچارج رہے تھے۔سوسالہ بن حلیم نے زندگی بھرکی کہانیوں پر مشتمل متعدد کتب تصنیف کی تھیں۔بن حلیم پرلیبیا کے سابق مطلق العنان صدرمعمرالقذافی کے دور میں ملک میں داخلے پر پابندی عاید تھی لیکن وہ مقتول ڈکٹیٹرکے زوال کے بعد 2011 میں جلاوطنی کی زندگی ختم کرکے ملک میں واپس آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…