منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

20 سال پرانی ہزاروں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 20 سال پرانی 57 ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے ،بتایا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کی وجہ گزشتہ 20 سال سے ٹوکن ٹیکس سمیت دیگرٹیکسوں کی ادائیگی کے حوالے سے کسی قسم کی مالی ٹرانزیکشن نہ ہونا بتائی گئی ہے جبکہ ان گاڑیوں کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 20 سال قبل رجسٹرڈ کیا تھا۔ اپنے اس اقدام کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی گاڑی

مالک اپنی گاڑی کی رجسٹریشن بحال کرانا چاہتا ہے تو اسے محکمہ ایکسائز کے اے ٹی او سے رابطہ کرنے کے لئے کہا گیا ہے رجسٹریشن کی بحالی کے لئے گاڑی مالکان کو ٹوکن ٹیکس سمیت عائد جرمانے بھی ادا کرنے ہونگے اور گاڑیوں کو اپنے نام رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے آئندہ چند روز میں ایسی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت محکمہ ایکسائز ان گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو تھانوں میں بھی بند کروائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…