بھارتی جنرل بپن راوت نے زخمی حالت میں مقامی افراد سے کیا کہا تھا؟اصل خبر تو اب سامنے آئی

9  دسمبر‬‮  2021

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) گزشتہ روز پیش آنے والے ہیلی کاپٹر واقعے کے ایک عینی شاہد شیو کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بھارتی جنرل بپن راوت کو پہاڑیوں سے ملبہ ملنے کے بعد زندہ دیکھا۔شیو کمار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی سے ملنے جارہا

تھا کہ اسی دوران ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ ہوا۔عینی شاہد شیو کمار کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر کو آگ میں لپٹے اور گرتے دیکھا جس کے بعد وہ اور دیگر افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔شیو کمار نے بھارتی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ہم نے تین لاشیں گرتے ہوئے دیکھی جبکہ ایک آدمی زندہ تھا اور اس نے ہم سے پانی مانگا تھا۔عینی شاہد نے کہا کہ ہم نے چادر کی مدد سے اس شخص کو ملبے سے باہر نکالا جس پر اس نے ہم سے پانی مانگا۔شیو کمار نے کہا کہ جس آدمی سے اس نے بات کی تھی وہ جنرل بپن راوت تھا۔ عینی شاہد نے مزید کہا کہ اس حادثے کے بعد وہ ساری رات سو نہیں سکا۔دوسری جانب بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں ہلاک بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی میت ملٹری جہاز سے نئی دہلی لائی جائیں گی، بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی زندگی کا یہ دوسرا ہیلی کاپٹر حادثہ تھا جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا، 6 سال قبل یعنی 2015 میں بھی جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے تھے، وہ اس وقت لیفٹیننٹ جنرل تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…