بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کیلئے سرکاری مہر والی سیل کا انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کیلئے سرکاری مہروالی مخصوص سیل اور حساس آلات کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ کسٹمز سنٹرل زون نے ڈیرہ غازی خان سے واہگہ جانے والے کنٹینر پر لگے بوگس ٹریکر اور کسٹم سیل پکڑ لئے، جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کیلئے سرکاری مہروالی

مخصوص سیل اور حساس آلات کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع محکمہ کسٹم نے بتایا کہ کنٹینر چمن سے واہگہ کے لئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت لے جایا جارہا تھا، واہگہ بارڈر پر کنٹینر کو بھارتی ٹرک پر منتقل کیا جانا تھا، کنٹینر میں بھارت کیلئے ڈرائی فروٹ کی کھیپ ظاہر کی گئی لیکن اس میں کروڑوں روپے مالیت کا سگریٹ، چھالیہ اور کیمیکل موجود تھا۔ذرائع کے مطابق ٹریکر فراہم کرنے والی کمپنی کے دو ٹریکرز کنٹینر پر نصب جب کہ یکساں نمبر والے دو ٹریکر واہگہ میں کمپنی دفتر میں موجود ہیں، محکمہ کسٹم کے بعض اہلکاروں نے سمگلرز کو ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز پر لگائے جانے والی مخصوص کسٹم سیل فراہم کیں، ٹریکرز اور سیل کی اسمگلرز کو فراہمی میں مبینہ طور پر کسٹم اہلکار اور نجی کمپنی کا اسٹاف شامل ہے۔کلکٹر کسٹم ملتان عمران چوہدری نے تمام انکشافات کے حوالے سے رپورٹ ایف بی آر کو ارسال کردی ہے، جب کہ اسمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ٹریکر فراہم کروالی کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئیہیں، اور ٹریکرز کی اسمگلرز کے پاس موجودگیکے بارے میں وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ جب کہ ایف بی آر نے مخصوص ٹریکرز اور کسٹم سیل سمگلنگ کیلئے استعمال ہونے پر تمام نظام کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ٹریکرز اور کسٹم اسٹیکرز کے اجراء کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…