پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سیانحہ سیالکوٹ ، تحقیقات میں مزید نئے انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی) سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کیس سے متعلق تحقیقات میں مزید نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں 2 ہزار ورکرز تھے، پریانتھا کے نائب کے طور پر کام کرنے والا وحید بھی جھگڑے کے وقت ساتھ تھا، صورتحال دیکھ کر وحید پریانتھا کو تیسری منزل پر اس کے دفتر لے گیا تھا۔پولیس کی جانب سے

جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے بائیومیٹرک مشین ڈیٹا کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں 2 ہزار ورکرز تھے، پریانتھا کے نائب کے طور پر کام کرنے والا وحید بھی جھگڑے کے وقت ساتھ تھا، صورتحال دیکھ کر وحید پریانتھا کو تیسری منزل پر اس کے دفتر لے گیا تھا۔پولیس تحقیقات کے مطابق وحید نے فیکٹری مالک شہباز بھٹی کے ساتھ مل کر صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی تھی، اشتعال بڑھتا دیکھ کر وحید ہی پریانتھا کو چھت پر لیکر گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق پریانتھا کمارا سے اپنی طرف کا دروازہ لاک کرنے کا کہہ کر وحید جلدی سے نیچے آ گیا تھا، بدقسمتی سے چھت کی طرف دروازے کی کنڈی نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں 3 سو خواتین ورکرز بھی موجود تھیں، واقعہ بلاک کے 4 میں پیش آیا تھا، خواتین ورکرز کے 3 بلاک میں تھیں، وحید نے خواتین ورکرز کو کے 3 سے نکال کر عمارت کے عقبی حصے میں منتقل کیا تھا۔پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بروقت محفوظ مقام پر

منتقل ہونے سے خواتین ورکرز محفوظ رہیں۔پولیس کے مطابق فیکٹری سے لیے گئے10 ڈی وی آر، بائیومیٹرک مشینیں، جائے وقوعہ سے متعلق ویڈیوز بھی پنجاب فرانزک لیب بھجوادی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ آنے پر ویڈیوز اور بائیومیٹرک حاضری کو شواہد کا حصہ بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…