منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سانحہ سیالکوٹ،پولیس نے فیکٹری کے تمام سپروائزرز کو چھوڑ دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے بعد حراست میں لیے جانے والے فیکٹری کے تمام سپر وائزرز کو رہا کردیا۔پولیس کے مطابق فیکٹری کے سپروائزرز کو 2 روز قبل حراست میں لیا تھا جن سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی گئی۔پولیس کے مطابق فیکٹری مالک کی

یقین دہانی کے بعد تمام سپروائزرز کو رہا کر دیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر ان تمام افراد کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے۔پولیس کے مطابق سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے عابد کی تلاش جاری ہے ،عابد بھی فیکٹری میں بطور سپر وائزر کام کرتا ہے، ویڈیوز میں عابد بھی پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرتا نظر آرہا ہے اور فوٹیج میں عابد ہجوم کے آگے ہاتھ جوڑتا دکھائی دے رہا ہے۔پولیس کے مطابق سانحہ سیالکوٹ میں موبائل ڈیٹا اور ویڈیوزکی مدد سے دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے تاہم فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…