منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ واقعہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا،اسلام امن کا دین ہے ،وزیر اعظم عمران خان

datetime 7  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی کابینہ نے سانحہ سیالکوٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد قانونی قاضے پورے کرتے ہوئے سخت سزا دینے کا عزم کا دوہرایا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا،اسلام امن کا دین ہے اور توہین مذہب کا الزام لگا کر اس طرح کسی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دینا انسانیت کے بھی خلاف ہے

۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اجلاس کو سانحہ سیالکوٹ پر بریفنگ دی اور بتایا کہ 130 سے زائد افراد اب تک حراست میں لئے جا چکے ہیں جن میں 2 درجن کے قریب وہ افراد بھی ہیں جو کہ سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے اس حوالے سے پنجاب حکومت کی مکمل مدد اور تعاون کررہے ہیں ۔کابینہ اراکین نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ اس واقعہ سے پاکستان کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے اور یورپی یونین سمیت مغربی ممالک نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ،پاکستانی معاشرے میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں اسی وجہ سے ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے اس واقعہ کی مذمت کی ۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف قرار دیا ہے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ان تعلقات کو ایسے واقعات سے متاثر نہیں کیا جا سکتا تاہم سری لنکن فیکٹری منیجر کا قتل انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ،ہمیں صبروتحمل اور برداشت والا معاشرہ چاہیے نا کہ ہم انتہاپسندی کی طرف جائیں جو کہ ہماری منزل نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف تیزرفتاری سے کارروائی کی جارہی ہے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، کابینہ نے مختلف ایجنڈا ایٹمز کی بھی منظوری دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…