لاہور( این این آئی)سندر میں گن پوائنٹ پر طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے نوٹس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم کے خلاف کارروائی کی اور ملزم ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا
۔ایس پی انوسٹی گیشن صدر کے مطابق ملزم نے طالبہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا،حیدر علی طالبہ کا ہمسایہ ہے اور اسے کمپیوٹر سکھاتاہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے عدالت میں پیش کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔