جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کی آڑ میں نواز لیگ ڈیل میں مصروف ہے، حافظ حسین احمد کا حیران کن انکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2021 |

کوئٹہ( آن لائن) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ہر سربراہی اجلاس عمران خان نیازی کی دم توڑتی حکومت کے لئے آکسیجن کا سلنڈر ثابت ہو رہاہے۔ وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے

گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں سے اپوزیشن عمران خان نیازی کی دھاندلی زدہ حکومت کو گرانے کے لیے ’’رینٹل مارچ ‘‘ سے لیکر اب مجوزہ ’’مہنگائی مارچ ‘‘تک پی ڈی ایم کے کسی اجلاس میں نہ کوئی موثر فیصلہ ہو ااور جو فیصلے ہو ئے بھی ان پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکاہم شروع سے کہہ رہے تھے کہ نواز لیگ کرپشن کے حوالے سے اپنے مقدمات اور معاملات کے لیے درپردہ مفاہمت اور ڈیل میں مصروف و مشغول ہے جب کہ پی ڈی ایم کو رینٹل احتجاج اور اداروں پر دباؤ کے لیے استعمال کررہے ہیں مسلم لیگ ن نہ استعفے دے گی اور نہ کسی لانگ مارچ یا شارٹ مارچ اور نہ کسی احتجاجی پروگرام میں عملاً شریک ہو گی۔ حافظ حسین احمد نے کہا یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف پی ڈی ایم کے کسی بھی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرتے تاکہ کوئی مذاحمتی احتجاجی پروگرام طے نہ ہوسکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی خوشنودی کے لیے جے یو آئی ف کو دلدل میں ڈال دیا ہے جن خدشات کا اظہارہم پارٹی کے اجلاسوں میں برملا کرتے رہے مگر پارٹی کے لیے ھمارے مخلصانہ مشورے کی ٹمٹماتے شمع کے مقابلے میں جب ’’شریفانہ چمک ‘‘ آئی تو موجودہ صورتحال سامنے آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…