جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

موٹر وے کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی نے پھر عدالت سے رجوع کرلیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی نے ایک بار پھر سزا سے متعلق عدالت سے رجوع ، سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی ۔ نجی ٹی وی نیو کی رپورٹ کے مطابق نیو نیوز کےمطابق عابدملہی نے عدالت سے اپنی سزا کالعدم قراردینے کی

استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کیے گئے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ،لاہور ہائی کورٹ نے اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے دو رکنی بنچ قائم کر دیا جو منگل کے روز سماعت کریگا ۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں بیٹے عابد ملہی کو سزائے موت ملنے کے فیصلے کے بعد اس کے والد بھی میدان میں آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق عابد ملہی کے والد نے کہا ہے کہ اگر اپیل کی کوئی گنجائش بنی تو وہ عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل ضرور کریں گے ۔ انکا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے گھر کی حالت ٹھیک نہیں ہے ، کھانا کھانے کیلئے پیسوں کی بھی کمی کا سامنا ہے ، ایسے وقت میں ہماری حکومت وقت سے درخواست ہے کہ وہ ہماری مدد کرے،عدالتی فیصلے کے بعد اگر ہماری جائیداد ضبط کی جاتی ہے تو جوان بہو اور اس کی بیٹی کہاں جائے گی ۔ واضح رہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کیس میں سزا پانے والے مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کے وکلاء نے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے اپیل تیار کر لی ہے اور آئندہ ایک سے دو روز میں اسے ہائیکورٹ میں دائر کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس میں ملوث عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزائے موت ، عمر قید ،جائیداد یں ضبط کرنے اور جرمانے کی سزائیںسنائی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…