کلکتہ(این این آئی)بھارت میں سجی سنوری خاتون شادی میں بچا کھانا غریبوں میں تقسیم کرنے پہنچ گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بنگال میں خوبصورت لباس زیب تن کیے زیورات سے سجی سنوری خاتون شادی کی تقریب میں بچ جانے والا کھانا ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کلکتہ کے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔دلہن کی شادی میں بچا کھانا
غریبوں میں تقسیم کرنے کی تصاویر ایک بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی ہیں اور فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کا نام پاپیا کار بتایا گیا ہے۔بھارتی فوٹو گرافر کی جانب سے خاتون کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا کہ پاپیا کار نے یہ فلاحی کام اپنے بھائی کی شادی کے موقع پر انجام دیا جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔