جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

5ماہ میں تجارتی خسارہ20ارب59کروڑ ڈالر تک پہنچنے کو تشویشناک قرار دے دیا گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہورکے صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ ادارہ شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ جولائی تا نومبر تک تجارتی خسارہ 20ارب 59کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 111.74فیصد بڑھا ہے اور جولائی سے نومبر تک برآمدات12ارب34کروڑ ڈالرز رہیں

اس دوران درآمدات کا حجم 32ارب93کروڑ ڈالرز رہا ۔،درآمدات زیادہ، برآمدات کم ہونے سے تجارتی خسارہ ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہے ۔برآمدات میں اضافہ کے باوجود حکومت کو تجارتی خسارے میں مسلسل اضافہ سے بیرونی ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے کے باعث ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے گراوٹ کا شکار ہے اس لیے حکومت پرتعیش مصنوعات کی درآمدات کو کنٹرول کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروںحاجی خالد محمود ، فرخ منشا ، حافظ کامران ،راجہ نبیل و دیگر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہاکہ ڈالر کی بڑھتی قیمت روپے گراوٹ کا شکارڈالر 177سے بھی بڑھ گیا ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 18.35فیصد اضافہ ہوا حکومت ڈالر اور پرتعیش مصنوعات کی برآمدات کو کنٹرول کرے۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے موجودہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف30ارب ڈالر مقرر کیا ہے جو کہ موجودہ حالات میں غیر حقیقی دکھائی دیتا ہے حکومت کوبرآمدات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ درآمدات پر بھی قابو پانے کی ضرورت ہے پرتعیش اور غیر ضروری مصنوعات کی درآمدات پر بھی قابو پانا ہوگا ۔ برآمدات کی بحالی اور توسیع کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس ضمن میں پاکستانی مصنوعات کے لیے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک سفارتخانوں کو فعال کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعا ت کی کھپت اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہا کہ تجارتی خسارہ میں کمی اور حکومت کی طرف سے پانچ سالوں میں برآمدات کا ہدف پورا کرنے کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے تاکہ پاکستانی اشیا کی بیرون ملک کھپت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…