لاہور (آن لائن) سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس صارفین کو کنکشنوں کی فراہمی اور گیس کنکشن سے متعلق کوٹہ میں کمی کے بعد گیس صارفین کے ڈیڑھ ارب روپے ڈوبنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے 2 لاکھ 80 ہزار شہریوں نے گیس کنکشن کے حصول کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کمپنی کے پاس جمع کروا رکھے ہیں۔ اس مد میں کمپنی کو ڈیڑھ ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا مگر اب حکومت نے ڈیمانڈ نوٹ جاری ہونے کے باوجود گیس کنکشن کی فراہمی پر پابندی عائد کردی ہے جو آئندہ سال مارچ یا اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔