جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سازش کی وجہ سے پاکستان خطرے میں ، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے ،پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہے، آصف زرداری

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سازش کی وجہ سے پاکستان خطرے میں ہے ، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے ، ہم نے پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہو اہے ، ہم پاکستان کے لئے لڑیں گے اور اسے بچائیں گے ، میں نے اپنی جماعت سے کہا تھا ہم پنجاب میں الیکشن لڑ سکتے ہیں، میں نے ضمنی انتخاب میں 50ہزار ووٹ ملنے کا اندازہ لگایا ہوا تھا لیکن ہم ووٹرز کو باہر نکال کر ٹرن آئوٹ نہیں بڑھا سکے،

کارکنان ایک جگہ بیٹھ جائیں اس کے بعد میرے اوپر چھوڑ دیں میں سب کو سنبھال لوں گا،میاں صاحب نے ذات ، برادریوں اور دیگر بنیادوں پر پنجاب میں حلقے بنائے لیکن ہم انہیںتبدیل کریں گے ، ہم ان کے خلاف ہر جگہ لڑیں گے ،ہر محلے میں لڑیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے خلاف ہیں ، یہ میری دھرتی کے خلاف ہیں جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اسے کیا مسئلہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہائوس لاہور میں حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی نمایاں کارکردگی پر پارٹی رہنمائوں او رکارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں پارٹی کے ورکروں ، پیپلز پارٹی کی ہمت کی وجہ سے مشکل وقت گزارا ہے ، جیلیں کاٹی ہیں ، مجھے پتہ ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی کونہ نہیں جہاں پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہوا اورپیپلز پارٹی کا جھنڈا نہ ہو ، پورے پاکستان میںایسی کوئی جگہ نہیں جہاں پر بھٹو صاحب لوگوں کے دلوں میں نہ بستے ہوں،بی بی کی توبات ہی کچھ او رہے دنیا اب بھی ان کو یاد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی سے کہا تھاکہ پنجاب میں الیکشن لڑنا پیپلز پارٹی کے لئے کوئی مشکل نہیں ہے صرف ہماری اپنی کمزوریاں سامنے آتی ہیں ۔ضمنی انتخابات میں رہنمائوں او رکارکنوں نے زبردست نتیجہ دیا ،میرا اندازہ تھا کہ ہم پچاس ہزار ووٹ لیں گے اگر ہم ہم ووٹر کا ٹرن آئوٹ بڑھا نے

میں کامیاب ہو جاتے تو یہ ووٹ لے سکتے تھے ۔لیکن ابھی نچلی سطح پر پارٹی مکمل نہیں ہے ، وسطی پنجا ب کے صدر نئے آئے ہیں دیگر عہدیدار بھی نئے ہیں،اسلم گل صاحب تو کہتے ہیں سر منڈواتے ہی اولے پڑ گئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بہت بڑی سازش کی وجہ سے خطرے میں ہے ،دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے ،ہم نے پاکستان کو

عہد کیا ہوا ہے ،ہم پاکستان کے لئے لڑیں گے پاکستان کو بچائیں گے اور آنے والی نسلوںکو کامیاب ملک دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کوکامیابی کی طرف لے کر جارہے تھے کہ آر او الیکشن سے دھاندلی کر کے الیکشن چرا لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ذات ، برادریوں اور دیگر بنیادوں پر حلقے بناتے رہے ہیں، ایسا صرف صرف

میں نہیں ہو ابلکہ پورے پنجاب میں اسی طرح حلقے بنائے ہیں لیکن ہم انہیںتبدیل کریں گے ، ہم ان کے خلاف ہر جگہ لڑیں گے ہر محلے میں لڑیں گے کیونکہ یہ پاکستان کے خلاف ہیں ، یہ میری دھرتی کے خلاف ہیں جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اسے کیا مسئلہ ہے ۔انہوں نے جہانگیر بدر مرحوم کے صاحبزادے اور فیصل میر کا نام

لے کر کہا کہ میں آپ کی محنت دیکھ رہا ہوں ، فیصل میر پیپلز پارٹی کا اصلی شیدائی ہے اس کا کام ہی جل جانا ہے ، ہر دفعہ پیپلز پارٹی کی خاطر ہمارے ساتھ چلتا رہتا ہے ۔ او ربہت سے دوست ہیں جنہیں میں ملا نہیں ہوں لیکن وہ پارٹی کے لئے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر لڑتے ہیں ۔ میری بیٹیاں او ربہنیں لڑتی ہیں بالکل اسی طرح لڑتی ہیں

جس طرح آصفہ لڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے دماغ میں بڑی سوچیں ہیں اور ایسی سوچ ہے جو آپ کے ملک کو بہت زبردست او رکامیاب ملک بنا سکتی ہے ،اس سے ہماری آنے والی نسلوں کے لئے کامیاب ملک بنے گا اور اللہ ہمیں موقع دے ،اللہ آپ کو ہمت دے آپ صرف ایک ساتھ بیٹھ جائو پارٹی کو متحد کر دیں باقی مجھ پر چھوڑ دیں

میں ان کو خود ہی سنبھال لوں پورے پاکستان کو سنبھال لوں گا۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ کارکنان کے جذبے کو بیا ن کر سکوں،آپ لوگوں نے الیکشن میں جیسے محنت کی لوگوں کو ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں کمزور سوچنے والے غلط تھے ،پیپلزپارٹی ہر جگہ

موجود ہے بس ہم ڈھیلے تھے اور کارکنان سلپنگ موڈ پر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں انگڑائی لے کر کھڑی ہو چکی ہے ، الیکشن کی ابتدا ء میں مخالف کیمپ کے بندے نے کہا کہ ہم نے بانوے ہزار ووٹ لیے اور آپ نے پانچ ہزار لاہور،اب آپ کتنے ووٹ لے لیں گے ،میں نے کہا ہم تو کارکنان کے ساتھ ہلہ گلہ کر رہے ہیں،دل

میں سوچا کہ یہ شہیدوں کی جماعت آصف زرادری کی قید و صعوبت کی قربانیاں اس میں شامل ہیں،یہ حلقہ ان کا قلعہ تھا ہم نے اس میں شگاف ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ س پاکستان کے مسائل بیروزگاری،انتہا پسندی،خارجہ پالیسی، اندرونی مسائل ،لا اینڈ آرڈر، فوج کو مظبوط کرنے سمیت تمام کا حل آصف زرادری کر سکتے ہیں،ہم

یوکرائن سے گندم منگواتے تھے مگر پھر ہم نے اپنے لوگوں کو مستفید کیا اور ہم خود کفیل ہو گئے ،سی پیک بھی آصف علی زرداری کے چین کے دوروں کا نتیجہ ہے ،آصف علی زرداری کے کہنے پر اسٹیٹ لائف کے اڑھائی لاکھ لوگوں کی آواز اسمبلی میں اٹھائی ،ہم ہر طرح کی جنگ کے لیے تیار ہیں ،ہم نے پیپلزپارٹی کی آرگنائزیشن کو

وارڈز کی سطح پر لیکر جانا ہے ،ہم نے ہر الیکشن جیتنا ہے اور پنجاب میں حکومت بنانی ہے ،صدر صاحب سے ملیں یا نا ملیں ان کا لاہور میں ہونا ہمارے لیے حوصلے کی علامت تھا۔آصف زرداری کی تقریر کے دوران کارکنان شیروں کا شکاری آصف زرداری اور جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہ ے۔بلاول ہائوس میں تقریب کے اختتام پر کارکنان کے لیے عشائیے کا انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…