جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا این اے 133 میں شاندار نتائج پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی کارکنوں کو مبارکباد

datetime 6  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)این اے 133 میں شاندار نتائج پر سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول نے کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کو فون کرکے مبارکباد دی، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت ،ان کی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ لاہور کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ہے

،پیپلز پارٹی نے لاہور میں نیا جنم لے لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این اے133میں ڈٹ کر مقابلہ کیا،مسلم لیگ (ن )کے پاس ارکان اسمبلی، میئر، ڈپٹی میئر اور ناظمین تھے،پیپلزپارٹی کے ورکروں نے نہتے ہوکر مقابلہ کیا اور اتنے ووٹ لیے،لوگ کہتے تھے پانچ ہزار ووٹ والے کیا لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ثابت کردیا جب وہ میدان میں آتی ہے تو میدان سج جاتا ہے۔ دیگرجماعتوں سے جو لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوئے وہ فیملی بن گئے ہیں، کارکنوں نے جس محنت اور لگن سے کام کیا وہ قابل تعریف ہے، پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن کی شکل میں جو تحریک شروع کی وہ پنجاب بھر میں پھیلے گی، جلد تنظیم سازی کریں گے، بلاول بھٹو اور آصف علی زردای کی جانب سے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…