راولپنڈی (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ اب بھی نہ گھبرائیں ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی راول سٹریٹ ،خرم کالونی ،مسلم ٹائون،شکریال ، شاہ خالد کالونی
، ڈھوک حافظ سمیت کئی علاقوں میں گیس بندش پر شہری پریشان دکھائی دیئے ۔اسی طرح آفندی کالونی، ڈھوک علی اکبر ،ڈھوک کشمیریاں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ ہوئی ۔ اس موقع پر شہریوں نے کہاکہ سلنڈر ذرا سی بے احتیاطی سے جاں لیوا حادثات کا سبب بن جاتا ہے، اب بھی نا گھبرائیں۔