بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عام انتخابات میں 133میں پیپلز پارٹی 5ہزار ووٹوں پر واپس ،(ن) کاووٹ بھی نصف رہ جائیگا‘ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں آئندہ عام انتخابات میں این اے133میں پیپلز پارٹی 5ہزار ووٹوں پر واپس آئے گی اور مسلم لیگ(ن) کاووٹ بھی نصف رہ جائے گا ،تحریک انصاف کے مقابلے میں نہ ہونے کے باعث ضمنی انتخاب میں انتہائی کم ٹرن آئوٹ نے اپوزیشن کا حکومت کے غیر مقبول ہونے کابیانیہ

بھی دفن کر دیا ہے ،عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رکھ کر غلاظت اور نوٹوں کی چمک دمک کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے حلقہ این اے 133کی یونین کونسل232کے بلاک 12اور15میں مین سیوریج لائن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ ،ملک عابد سمیت دیگر ہنما اورکارکنان بھی موجود تھے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ضمنی انتخاب سے باہر رکھنے کا نتیجہ انتہائی کم ٹرن آئوٹ کی صورت میں سانے آ گیا ہے ۔ عوام کو ان کے حق رائے دہی سے محروم رکھنا جمہوریت کی اصل روح کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے منڈی لگا کر جس طرح ووٹ خریدے ہیں وہ سب کے سامنے ہے ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تحریک انصاف 2023ء کے عام انتخابات میں مقابلے پر ہو گی، دعوے سے کہتا ہوں پیپلز پارٹی کا ووٹ 5ہزار پر واپس آئے گا اور مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بھی نصف رہ جائے گا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم پہلے بھی عوام سے رابطے میں تھے اور انشا اللہ آئندہ بھی رہیں گے۔ پیپلزپارٹی نے سندھ سے یہاں آکرمنڈی لگائی لیکن اس کے باوجود انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے ٹرن آئوٹ کو دیکھاجائے تو حلقے کے 82فیصد عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اورانہوں نے سب سے بڑی سیاسی جماعت سے نا انصافی پر اس کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…