منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

این اے 133، پہلا الیکشن دیکھا ہے جس میں ہارنے، جیتنے اور حصہ نہ لینے والے سب خوش ہیں

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لاہور کے الیکشن میں شائستہ پرویز دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں، انسانی ہمدردی پر دس فیصد ووٹ ویسا ہی مل جاتا ہے، اپوزیشن کو سبق سیکھنا چاہیے۔پیر کو وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لاہور الیکشن پر اپوزیشن کو سبق سیکھنا چاہیے،جہاں انسانی ہمدردی ہو وہاں دس فیصد ووٹ ویسے ہی مل جاتے ہیں،بیاسی فیصد لوگوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا،ہارنے والی پارٹیاں بھی خوش ہیں اور جیتنے والی پارٹی بھی خوش ہو رہی ہے،پی ڈی ایم صرف جلسہ جلسہ کھیلے گی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ لاہور کے الیکشن میں شائستہ پرویز دس فیصد ووٹوں سے ممبر بنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیاسی فیصد لوگوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا،ہارنے والی پارٹیاں بھی خوش ہیں اور جیتنے والی پارٹی بھی خوش ہو رہی ہے،انہوں نے کہاکہ پہلی بار ایسا ہوا ہے لاہور میں لوگوں نے بریانی بھی نہیں کھائی۔ انہوں نے کہاکہ جلسے نے ثابت کیا کہ یہ سب میڈیا ہاوسز کے ذریعے زندہ ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے واقعہ پر بہت افسردہ ہوں،سیالکوٹ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پی ڈی ایم صرف جلسہ جلسہ کھیلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…