کراچی (این این آئی)سیرن ائیرلائن نے مسافروں کی سہولت کے لیے لاہور سے جدہ ہفتے میں دو پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔سیرن ایئر نامی فضائی کمپنی کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے سعودی شہر جدہ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائیں گے۔سیرن ائیر لائن نے بتایا کہ پانچ دسمبر سے
لاہور سے جدہ کی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ایئرلائن نے لاہور سے جدہ جانے والے مسافروں کا مزید سہلوت کا بھی اعلان کردیا۔ لاہور سے جدہ کی اکانومی کلاس کی ٹکٹ پر 50 کلو تک وزن لے جانے کی سہلوت دی گئی ہے۔لاہور سے جدہ سیرین پلس ٹکٹ پر 80 کلو تک وزن ہے جانے کی سہلوت دی گئی ہے۔