اسلام آباد /کراچی (این این آئی)مرحوم انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کے والد قاضی سجاد نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کو رات کی تاریکی میں پرواز کرنے کا کہا گیا، موت کی تحقیقات کی جائیں۔ ایک انٹرویومیں مرحوم انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کے والد قاضی سجاد نے بتایا کہ جیرو کاپٹر میں نائٹ فلائنگ کا بندوبست نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ قاضی اجمل نے متعلقہ ادارے کے افسر کو نائٹ فلائنگ سے متعلق بتایا تھا۔مرحوم پائلٹ کے والد نے کہا کہ قاضی اجمل نے آخری کال پر کہا تھا کہ 1600 فٹ کی بلندی ہے، کچھ نظر نہیں آ رہا۔قاضی سجاد نے گفتگو کے دوران حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ میرے بیٹے قاضی اجمل کی موت کی تحقیقات کی جائیں۔واضح رہے کہ 3 دن سے لاپتہ انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کی لاش کنڈ ملیر بلوچستان سے ملی تھی۔