جڑانوالہ (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمرہ اور حج کے حوالے سے انتظامات کے لئے سعودی عرب کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں پاکستانی زائرین کو عمرہ اور اوورسیز پاکستانیز کو براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سعودی عرب بزنس
کونسل کے چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر نور الحق قادری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس اقدام کے لئے خصوصی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے وزیراعظم عمران خان نے اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان کے تارکین وطن کے اقامہ چھٹیوں اور وزٹ ویزوں میں بلا معاوضہ 31 جنوری تک توسیع خادم الحرمین الشریفین کی پاکستان کے عوام کے ساتھ خصوصی شفقت کا مظہر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال حج کے انتظامات کا دارومدار عمرہ سیزن کی کامیابی اور کرونا وائرس کے اثرات کے خاتمے پر ہے ہمیں امید ہے کہ اس سال پاکستانی عازمین حج کو بھی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ملے گی جس کا حتمی فیصلہ سعودی حکومت نے کرنا ہے۔ میٹنگ کرکے ریونیو اورڈویلپمنٹ پر بریفنگ لی اور حکومتی ٹارگٹس کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے عوامی مسائل بھی سنے اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے اوپن ڈور پالیسی پرعملدرآمد کاحکم دیا اور کہا کہ تحصیل دفاتر سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کریں۔