لاہور(این این آئی) سانحہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کما راکی میت کو سری لنکن سفیر کے حوالے کردیاگیا ۔ بتایاگیاہے کہ سانحہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کما راکی میت کو انتہائی سخت سکیورٹی میں سیالکوٹ سے لاہور منتقل کیاگیا اور نجی ہسپتال میں سفر کے قواعد ضوابط کے مطابق اس کو پیک کیاگیا اوراس کے بعد لاش کو سری لنکن سفیر کے حوالے کردیاگیا ۔