اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی معروف بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ کی بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق میک اے وش فاونڈیشن کے بانی صدر مرزا اشتیاق بیگ نے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے ملاقات ہوئی ہے ۔مرزا اشتیاق بیگ اور سلمان خان کی
ملاقات کے وقت میک اے وش فاونڈیشن کے بچے بھی وہاں موجود تھے جنہیں مرزا اشتیاق بیگ خصوصی طور پر سلمان خان سے ملاقات کرانے کے لیے لائے تھے ۔اس موقع پر مرزا اشتیاق بیگ نے سلمان خان کو سندھی اجرک اور ٹوپی بھی پہنائی اور انہیں میک اے وش فاونڈیشن کا تعارف کرایا ۔ سلمان خان نے میک اے وش فاونڈیشن کی کاوشوں کے بارے میں جان کر اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔سلمان خان نے مرزا اشتیاق بیگ سے کہا کہ میک اے وش فاونڈیشن کا ویژن بہت ہی اچھا اور منفرد ہے ۔موقع پر موجود ایک بچے نے سندھی ٹوپی اور اجرک زیب تن کیے سلمان خان کی تعریف کی جس پر سلمان خان نے بھی پاکستانی بچوں کو پیار دیا ۔ واضح رہے کہ میک اے وش فاونڈیشن موذی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی دلی خواہشات پوری کرتی ہے اور ان بچوں کی سلمان خان سے ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔