جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

’شیر آئے گا سستا آٹا لائے گا‘ 90 سالہ خاتون نے ووٹ ڈال دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)این اے 133میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس موقع پر 90سال بزرگ خاتون کا نجی ٹی وی کے اینکر کے سوال پرکہنا تھا کہ میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کیساتھ ووٹ ڈالنے آئی ہوں ، انکا کہنا تھا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اس ووٹ دینے کیلئے آئے اور اپنے ووٹ کا حق ادا کر ے ۔ بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ میں شیر کو ووٹ ڈالنے آئی ہوں ،

’’شیر آئے گا سستا آٹا لائے گا ‘‘۔ بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ مہنگائی ملک میں بہت زیادہ ہو چکی ہے غریب آدمی کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں عوام بھرپور حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کا راستہ روکیں،عوام باتوں، دعووں اور نعروں کے فریب میں نہ آئیں، کارکردگی کوووٹ دیں۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک اور عوام کو ریلیف دے سکتی ہے ۔ انہوںن ے کہاکہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جوق درجوق گھروں سے نکلیں، حالات بدلنے میں اپنا کردا ر ادا کریں،پارٹی رہنما اور کارکنان عوام کو پولنگ سٹیشنز میں سہولت دینے کے لئے فعال رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…