جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پی ایس ایل7 ڈرافٹ ،غیرملکی کھلاڑیوں کے نام سامنےآگئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے ڈرافٹ میں نامور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد پاکستان آئے گی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 12 دسمبر کو پی ایس ایل ایڈیشن 7 میں 356 کے قریب غیرملکی کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہونگے تاہم کچھ سرکردہ بین الااقوامی کرکٹرز لیگ میں شامل نہیں ہونگے۔نجی ٹی وی سماء کی

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ فائیو بالرز میں شامل تبریز شمسی، راشد خان پی ایس ایل میں کی ڈرافٹنگ میں شامل ہونگے جبکہ بلےبازوں میں جارح مزاج کرس گیل، جیمز فالکنر اور ڈیوڈ ویزے سمیت کئی اہم نام شامل ہونگے۔ڈرافٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کا تعلق جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ سمیت دیگر سے ہے۔رپورٹ کے مطابق کچھ غیر ملکی کھلاڑی جنہوں نے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے جن میںتبریز شمسی، ڈیوڈ ملر، ریلی روسو، مارچانٹ ڈی لینج (جنوبی افریقہ)، ٹائمل ملز، جیسن رائے، جیمز ونس، لیام لیونگ اسٹون، ڈیوڈ ولی (انگلینڈ)، کرس گیل (ویسٹ انڈیز)، کولن منرو (نیوزی لینڈ)، اسرو اڑانا، تھیسارا پریرا (سری لنکا)، راشد خان (افغانستان)۔ڈائمنڈ کیٹگری میں جیمز فالکنر، بین کٹنگ، بین ڈنک (آسٹریلیا)، لیوس گریگوری، ایلکس ہیلز، ہیری بروک، جو کلارک، سمت پٹیل، ڈین لارنس (انگلینڈ)، عمران طاہر، ڈین ولاس (جنوبی افریقہ)، ڈیوڈ ویزے (نمیبیا)، کوشل مینڈس، دشمنتھا چمیرا (سری لنکا)، فیبین ایلن، شیرفین ردرفورڈ (ویسٹ انڈیز)، حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ گرباز، نجیب اللہ زدران، قیس احمد (افغانستان)۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گولڈ کیٹیگری میں 106 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ 201 کرکٹرز سلور کیٹیگری کا حصہ ہیں۔دوسری جانب لوکل پلئیرز کےلیے گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز شامل ہیں جس میں 495 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، عابد علی، احمد شہزاد، اظہر علی، بلال آصف، فواد عالم، عمر اکمل، حارث سہیل، جنید خان، خرم منظور، رومان رئیس، سعود شکیل، تابش خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا ایڈیشن اگلے سال 27 جنوری سے 27 فروری تک ہونے ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…