جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

datetime 5  دسمبر‬‮  2021 |

جھنگ/لاہور(این این آئی)تلخ کلامی پر رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کو قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو ان کے رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، عمران جعفر

کچھ ماہ قبل ہی بطور اے سی جھنگ تعینات ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر تھانہ لنگرانہ کی حدود میں اپنے آبائی گاؤں چک نمبر 237 چنیوٹ گئے ہوئے تھے، جہاں ان کی رشتہ داروں سے تلخ کلامی ہوگئی، اور ان کے قریبی رشتہ داروں نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عمران جعفر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنیوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوچکے تھے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…