ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے باہر ہونے پر سرفراز دلبرداشتہ

5  دسمبر‬‮  2021

کراچی ٗ اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کیساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، دونوں سیریز کے

لیے سرفراز احمد کا نام شامل نہیں۔سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر ایک شعر پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہارکیا تاہم بعد میں انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔خیال رہے کہ سرفراز احمد نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں وہ 12گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے،کورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں اسٹیڈیمز میں 100 فیصد فینز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے دوران 100 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، یہ کورونا وبا کے بعد پہلا موقع ہوگا جب اسٹیڈیمز میں مکمل گنجائش کے مطابق فینز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل کورونا ایس او پیز کے مطابق یا تو بغیر تماشائیوں کے یا پھر محدود تعداد میں فینز کے ساتھ میچز کی اجازت تھی۔پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 2500 روپے جبکہ ون ڈے میچز میں قیمتیں 100 سے 1000 روپے رکھی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق میچ کے ٹکٹ www.bookme.pk پر بک کرائے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ 3137786888 0092 پر کال کرکے بھی بک کیے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…