منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کنگنا رناوت پر ہجوم کا حملہ، خاتون نے بولنے سے پہلے سوچنے کا مشورہ دیدیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کوئن کنگنا رناوت کی گاڑی کو بھارتی پنجاب میں ہجوم نے گھیرلیا اور ایک خاتون انہیں بولنے سے پہلے سوچنے کا مشورہ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت جنہوں نے حال ہی میں کسانوں سے متعلق 3 قوانین کی منسوخی پر اعتراض کیا تھا، انہوں نے اپنی گاڑی پر پنجاب میں کسانوں کے

ہجوم کے حملے کا الزام لگایا ہے۔بالی ووڈ کی کوئن نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے، جس کے مطابق پنجاب میں متعدد مظاہرین پر مشتمل ہجوم نے اْن کی کار کو گھیر لیا۔ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ ’جیسے ہی میں پنجاب میں داخل ہوئی، ایک ہجوم نے میری گاڑی پر حملہ کردیا، وہ کہہ رہے تھے ہم کسان ہیں۔ویڈیو کلپ میں ہجوم کو مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے تاہم اس کا باقی حصہ ناقابل فہم ہے۔ایک اور ویڈیو میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ وہ ہماچل پردیش سے پنجاب پہنچی تو ایک ہجوم نے انہیں گھیر لیا، جو خود کو کسان کہہ رہے تھے، انہوں نے مجھ پر حملہ کیا، مجھے گندی گالیاں دیں اور جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی، اس ملک میں سرعام ہجوم حملہ آور ہورہے ہیں۔انہوں نے اس صورتحال کو ناقابل یقین قرار دیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ان کے پاس سیکیورٹی نہ ہوتی تو کیسا ہوتا؟۔ بالی ووڈ کی کوئن نے کہا کہ اتنی ساری پولیس میں بھی میری گاڑی کو نکلنے نہیں دیا جارہا تھا، میں پوچھتی ہوں کیا میں سیاستدان ہوں؟ یا کوئی پارٹی چلاتی ہوں؟ یہ ناقابل یقین ہے۔انہوں نے دعویٰ کے ساتھ یہ بھی کہا کہ لوگ سیاسی وجوہات کے باعث اْن کا نام استعمال کررہے ہیں، اگر پولیس نہ ہوتی تو ہجوم مجھ پر حملہ آور ہوجاتا، ایسے کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…