نئی دہلی (این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینے کیلئے آئی فون چھیننے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق
مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ مشرقی دہلی میں 23 نومبر کو اس وقت پیش آیا جب دو ڈاکوؤں نے پارک سے گزرتے شہری کی گردن پر چاقو رکھا اور اس سے آئی فون چھین لیا۔رپورٹ کے مطابق شہری نے واقعے کا مقدمہ درج کروایا جس کے اگلے ہی روز پولیس کی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کو اس وقت دھر لیا گیا جب وہ ایک اور واردات کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔دوران تفتیش ڈاکوؤں نے اعتراف کیا کہ ان میں سے ایک کی گرل فرینڈ کو مہنگا تحفہ دینا تھا جس کی وجہ سے آئی فون چھینا اور دوسری واردات کی کوشش کی۔ملزمان کے مطابق ان کا ارادہ زیادہ پیسے اکھٹے کرکے ہِل اسٹیشن گھومنے جانے کا تھا تاہم گھومنے سے پہلے ہی پولیس اسٹیشن پہنچے، پولیس نے ملزمان سے لوٹا گیا آئی فون بھی برآمد کر لیا۔