اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ میں فیکٹری ورکرز کے ہاتھوں مارے جانے والے سری لنکن شہری کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان پسند ہے، بھائی ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتا تھا، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کمالا سری شانتا نے کہا کہ ان کے بھائی نے کبھی پاکستان سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی،ان کا ایک اور بھائی کراچی میں ملازمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے مطمئن ہیں۔