جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سانحہ سیالکوٹ، افسوسناک واقعہ کے بعد سیالکوٹ کی صنعت کو شدید مالی نقصان کا خدشہ، عالمی کمپنیوں نے تحفظات کا اظہار کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے مارے جانے کے بعد مختلف عالمی کمپنیوں نے جو سیالکوٹ کی فیکٹریوں کے ساتھ کام کرتی ہیں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مزید سرمایہ کاری جاری رکھنے اور سیالکوٹ میں موجود کمپنیوں کے ساتھ کام کے معاہدوں کی تجدید بارے عندیہ دیا ہے کہ وہ کام جاری نہیں رکھ سکیں گی، اس طرح سیالکوٹ کے

واقعہ سے سیالکوٹ کی صنعت کو شدید مالی نقصان کا اندیشہ ہے، دوسری جانب ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر اوریونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ ایف بی آر نے یکم دسمبر کو ایک نیا ایس آر او جاری کیا ہے جس کے تحت ملک کے چالیس بڑے شہروں کی غیر منقولہ املاک کی نئی مارکیٹ ویلیو میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر تاجر برادری کو شدید تحفظات ہیں لہذا انہوں نے ایف بی آر پر زور دیا کہ پراپرٹی کی نئی ویلیو ایشن کا نوٹیفیکیشن واپس لے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پراپرٹی کی نئی ویلیو طے کی جائے کیونکہ اس یکطرفہ فیصلے سے پراپرٹی اور تعمیراتی شعبے کی کاروباری سرگرمیاں بہت متاثر ہوں گی جس کے معیشت پر نقصان دہ نتائج مرتب ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا گروپ فیڈریشن کا الیکشن جیتنے کی صورت میں حکومت کے ساتھ مل کر بزنس کمیونٹی کے اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ایس ایم منیر نے خطے میں ایک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لیے آئی سی سی آئی کی کوششوں کو سراہا کیونکہ اس سے علاقے میں صنعت کاری کو فروغ ملے گا، نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی اور خطے کے ٹیکس ریونیو میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یو بی جی فیڈریشن کا الیکشن جیتنے کی صورت میں حکومت کے ساتھ مل کر ملک کی تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا تا کہ معیشت کی حالت بہتر ہو۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے چیمبر کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود، روپے کی قدر میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی و گیس کے ٹیرف میں اضافے سے کاروبار کرنے کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے لہذا انہوں نے زور دیا کہ حکومت معیشت میں استحکام لانے کے لیے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے

صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیو ایشن میں ایک سو فیصد سے چھ سو فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جو غیر معمولی اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے اس فیصلے سے پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کاروبار بری طرح متاثر ہوگا اور حکومت کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو بھی دھچکا لگے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایف بی آر رہائشی اور کمرشل املاک کی

نئی ویلیوایشن فوری واپس لے اور آئی سی سی آئی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے اس مسئلے کا ایک متفقہ حل نکالے۔ انہوں نے خطے میں ایک نیا صنعتی زون قائم کرنے کیلئے آئی سی سی آئی کو اپنے تعاون کی یقین دہانی پر ایس ایم منیر کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس سے سرمایہ کاروں اور علاقائی معیشت کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے۔جمشید اختر شیخ سینئر نائب صدر، محمد فہیم خان نائب صدر آئی سی سی آئی، میاں اکرم فرید چیئرمین فاؤنڈر گروپ، عبدالرؤف عالم، طارق صادق، میاں شوکت مسعود، اعجاز عباسی، شیخ عامر وحید، چودھری محمد نصیر، کریم عزیز ملک، ملک سہیل حسین، محمد نوید ملک، اشفاق چٹھہ اور خالد چوہدری سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…