جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی فارما کمپنیوں کی افغانستان کیلئے ادویات کی مفت ترسیل شروع

datetime 4  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کی درخواست پر ادویات اور طبی آلات کی افغانستان کے لیے ترسیل شروع کر دی اور کراچی سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ادویات لے کر دو کنٹینر اسلام آباد روانہ ہوئے۔پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی کے مرکزی وائس چیئرمین عاطف اقبال کے مطابق

پاکستانی ادویہ ساز کمپنیوں نے افغانستان کے لیے ادویات کی مفت ترسیل شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ادویات اسلام آباد روانہ کر دی ہیں جہاں سے اگلے ہفتے یہ ادویات افغان وفد کے ہمراہ افغانستان بھجوا دی جائیں گی۔عاطف اقبال نے کہا کہ پاکستانی ادویہ ساز کمپنیاں اگلے ہفتے 10 کروڑ روپے مالیت کی ادویات افغانستان بھجوا رہی ہیں جبکہ آنے والے مہینوں میں مزید ادویات اور آلات افغانستان بھجوائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاوہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں کی کمپنیاں بھی ادویات مرکزی ایسوسی ایشن کے حوالے کررہی ہیں، اسی طرح چند مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں اپنے طور پر بھی ادویات افغانستان بھجوا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغان وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد نے پاکستانی کمپنیوں سے 170 ادویات اور آلات کی درخواست کی ہے اور پاکستانی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ان میں سے زیادہ تر ادویات اور آلات افغانستان کو عطیہ کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی سے ادویات کے ساتھ ساتھ 400 وہیل چیئرز بھی بھجوا رہے ہیں، جو ادویات اور آلات کمپنیوں کے پاس موجود نہیں ہیں، وہ مقامی مارکیٹ سے خرید کر افغانستان بھجوایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سے ادویات بھجوانے والی اور عطیہ کرنے والی کمپنیوں میں ہائی کیو، فارم ایوو، آئی سی آئی، بوش فارما، سرل،

میکسی ٹیک اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں اور اگلے چند روز میں کراچی سے مزید فارما کمپنیوں کی ادویات افغانستان براستہ اسلام آباد جائیں گی۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ادویات کے بحران اور انسانی المیے کو روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پاک افغان بارڈر پر ہسپتال بنانے بھی جا رہی ہے جس کے لیے پاکستانی دوا ساز کمپنیاں بھرپور تعاون کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…